ملتان، یکم اپریل )اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 11 سالہ گھر سے بھاگا بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔
11 سالہ علی حیدر ولد انصر عباس کو فیملی ٹریسنگ کی غرض سے لاہور سنٹر سے ملتان ریفر کیا گیا ہے۔بچہ اپنا گھر محمد پور ضلع راجن پور بتاتا ہے جبکہ شعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔۔