اسلام آباد،یکم اپریل (اے پی پی):پاک بحریہ نےواضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی زیر صدارت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا، نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
امیرالبحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں کوروناوائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔
کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔