سیالکوٹ،01 اپریل(اے پی پی): ضلع سیالکوٹ میں جاری پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے تین روز کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 42ہزار278بچوں میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلادیئے گئے ، تین روزہ انسداد پولیو مہم میں 11247خانہ بدوشوں اور کچی آبادی میں مقیم افغانی بچے بھی کور کردیئے گئے اس مہم میں 1993نوزائیدہ بچوں بھی شامل ہیں جن کو مہم کے دوران پولیو سے بچاوکے قطرے پلادیئے گئے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق پولیو ریویو میٹنگ کے دوران بتائی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری ، ڈی ایچ او ڈاکٹر افضل ، ڈی ایس او ڈاکٹر شہزاد اقبال اور ڈاکٹر تحسین بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسی بھی وجہ سے پولیو سے بچاوکے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو آئندہ دو روز میں ہر صورت کور کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کے اختتام سے قبل اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاوکے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔