پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  13 ملزمان کو گرفتار کر کے 26 لاکھ سے زائد رقم کا مال مسروقہ برآمد کر لیا

29

چنیوٹ ، یکم اپریل (اے پی پی):  سٹی سرکل کے تین تھانوں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی، چوری کی وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگز کے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے 26 لاکھ سے زائد رقم کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی طارق نذیر رانجھا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ سٹی سرکل کے تین تھانوں کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی، چوری کی وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگز کے 13 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 26 لاکھ سے زائد رقم کا مال مسروقہ مویشی، طلائی زیورات،موبائل فونز، سولر پلیٹس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 7 بندوقیں، 1 رائفل، 3پسٹل  اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان تھانہ رجوعہ، تھانہ صدر، اور تھانہ سٹی پولیس کو ڈکیتی، راہزنی، چوری کے 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی طر ف پولیس ٹیم میں شامل تمام پولیس افسران و جوانوں کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔