ملتان، 1 اپریل ( اےپی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل سے ایک غلط فہمی گردش کر رہی تھی کہ جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ سے تبادلوں اور تعیناتوں کے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب نے اس پر انکوائری کے احکامات صدر کر دیے ہیں کہ ان کے علم میں لائے بغیر ایسا کیوں ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اصل صورت حال بحال کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی کر دیا گیا ہے جس سے غلط فہمی کا ازالہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے عوام کو اختیارات کی منتقلی کا جو وعدہ کیا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس پر قائم ہے۔