شجاع آباد، 02 اپریل 2021( اےپی پی): شجاع آبادلاڑ روڈ پر غلام کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی ، روئی کی گانٹھیں جلنے سے 5 لاکھ روپے مالیت کا نقصان جبکہ 10کروڑ روپے کامال محفوظ رہا،ریسکیو ذرائع نے کہا ہےکہ آگ کچرا مشین کی چنگاری کی وجہ سے لگی فائربرگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔