اوکاڑہ:کرونا وائرس کی شدیدلہر میں بھی صحافی بھائی ذمہ داری ادا کر رہے  ہیں۔ صدر اوکاڑہ پریس کلب

103

اوکاڑہ۔02اپریل( اے پی پی): صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز شاہین نے کہا ہے  جس طرح فرنٹ لائن پر پیرا میڈیکل سٹاف اور پولیس ملازمین کام کرتے ہیں ان سے بھی زیادہ صحافی بھائی  فرنٹ لائن پرکرونا وائرس کی شدید لہر میں بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ میری ان سے گزارش ہے کہ ایس اوپیز پرعمل کرتے ہوئے، سینی ٹائزر، ہاتھوں کوبار بار دھونا اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔اس موقع پر بانی اوکاڑہ پریس کلب منیر چوہدری نے ساٹھ سال سے زائد عمر کے صحافیوں کو پیغام دیا کہ وہ پہلی فرصت میں کرونا ویکسینیشن کروائیں۔