سیالکوٹ،03اپریل(اے پی پی): چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کی زیر صدرات کیو ڈی پی ایس ڈسکہ میں حلقہ این اے 75سیالکوٹivکے الیکشن کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے اورحلقے میں ضمنی انتخابات کے پرامن، صاف،شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا کہ گذشتہ ضمنی الیکشن کی دوران سرزد ہونے والی کوتاہیاں کا اعادہ نہ ہو۔اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دفتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے متعلقہ ونگز بھی ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔ اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمدگھمن, ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ عبدالکریم, ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق, ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔