گندم خریدار ی مرکز کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر جناح پارک میں سیوریج مسائل کا جائزہ بھی لیا

47

 

رحیم یار خان، 05 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے محکمانہ سروسز کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات، اراضی ریکارڈ سنٹر اور گندم خریدار ی مرکز کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر جناح پارک میں سیوریج مسائل کا جائزہ بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے  کہا کہ تمام سرکاری محکموں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے، گندم خریداری مراکز و اراضی ر یکارڈ سنٹرز پر سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے، گندم خریداری مہم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم خریداری شفاف بنانے کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، کسانوں کو باردانہ کے حصول کے لئے مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں، باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  اراضی ریکاڈ سینٹرز پر بدنظمی سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا، سائیلان کو پریشان کرنے کی بجائے انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دستیا ب وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو سیوریج و صفائی کی بہتر میونسپل سروسز فراہم کی جائیں۔