ملتان ،5اپریل(اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ ملتان کی تیاریاں جاری ہیں ۔انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع لیبر ویلفئیر کمپلیکس میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کے ورکرز دو شفٹوں میں لیبر کمپلیکس کی صفائی میں مصروف ہیں۔لیبر ویلفئیر کمپلیس کے مختلف بلاکس،ایم پی ہال اور ایڈمنسٹریشن بلاک،گرلز اور بوائز ہائی سکول کی دونوں بلڈنگز کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا گیا۔گراونڈ کی سطح کو ہموارکر لیا گیا اور لیبر کمپلیکس سے تمام ملبہ اٹھا لیا گیا ہے۔ لیبر کمپلیکس کی اطراف کی سڑکوں کی صفائی جاری ہے اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے۔پی ایچ اے کو لیبر کمپلیکس کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔خوبصورت پھولوں کے گملوں سے لیبر کمپلیکس کی سڑکیں سجا دی گئیں ۔ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے روڈ مارکنگ کا کام بھی مکمل کر لیا۔