شجاع آباد، 06اپریل(اے پی پی): عبدالغفار گریوال پرنسپل سائنٹسٹ مینگو ریسرچ اسٹیشن نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس سال آم کی فصل ماشاء اللہ بہت اچھی ہے، پچھلی فصل سےبہت بہتر ہے خاص طور پر جو ایکسپورٹ ہونے والی قسمیں ہیں جس میں سندھڑی، چونس،ہ سمر شہت، سفید چونسہ اور عظیم چونسہ ہے، ان ورائٹیز کے اوپر فلورنگ اور فوٹنگ اس سال بہت اچھی ہوئی ہے اس وقت پھل بننے کا عمل تقریباً مکمل ہوگیا ہے، پچھلے سال مارچ کے آخری ہفتے میں طوفان اورزالہ باری تھی جبکہ اس سال مینگو کے بہت سارے علاقے کی صورت حال بہت تسلی بخش ہے اور ماشاء اللہ بہت اچھی فصل ہے۔
اس سال موسم فیور ایبل رہا ہے تو بمباریوں کا کوئی خاص حملہ پھولوں کے موسم میں دیکھنے میں نہیں آیا لیکن اب پھل بننے کے بعد کچھ مسائل آرہے ہیں جن میں آم کا تیلہ جو کہ زیادہ پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے تو جن باغات میں آم کا تیلہ کی شکایت ہے تو زمیندار بھائیوں کو چاہیے کہ محکمہ زراعت کی مشاورت سے وہاں پر اس کو کنٹرول کرنے کی تدابیر اختیار کریں کیونکہ جو پرانے اور روایتی کیمیکل ہیں وہ اتنا اچھا کنٹرول نہیں کررہے اور یہ تیلہ زیادہ نقصان کرجائے۔
دوسری اہم بات ہے کہ کیونکہ اس سال آم کی فصل زیادہ اچھی ہے پودوں کے اوپر کروپ روٹ زیادہ ہے اور دو باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیڑوں کو کنٹرول کرنے کے بعد ان کے ہاروسٹنگ تک باغ کو پانی کی کمی پیش نہ آئے جب باغ کو پانی کی ضرورت ہو جب پودوں کو پانی کی ضرورت ہو آپ اب پاشی کریں اور گرمی سے پودوں کو گرمی سے بچائیں تاکہ پھل کی نشوونما اچھی ہوتی ہے اور دوسرا آبپاشی کے بعد جب بھی ایگریشن کرے اس پہلی ایگریشن کے ساتھ ہی پوٹاش کی کھاد ضرور ڈالیں پوٹاش کی کھاد آپکی فصل کی کوالٹی بہتر کرتی ہے اور اس میں پکنے میں آم کا رنگ زیادہ بہتر ہوتا ہے اس سے آم کی پھل جسامت بھی اچھی ہوجاتی ہے اور پھل کے باوجود پودے اگلے سال زیادہ بہتر پیداوار دیتے ہیں اور دوسرا اس سیزن میں نائٹروجن کا استعمال کم سے کم کریں اور خاص طور پر یوریا کو بہت کم کریں اگر نائٹروجن کا استعمال ضروری ہے تو نائٹروجن یا گاورا کھاد جسے کین کہتے ہیں کیلشیم امونیم نائٹریٹ اس کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن وہ بھی پوٹاش کی کھاد کے ساتھ اس کے علاوہ اسے اکیلا ہرگز استعمال نہ کریں۔