سکھر: اعظم خان سواتی کا ریلوے ہسپتال، ہائی سکول ، پاور ہوﺅس اور ریلوے سٹیشن سکھر کا دورہ

43

سکھر,06 اپریل ( اے پی پی ) :وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے سکھرمیں ریلوے ہسپتال ، ریلوے ہائی اسکول ، ریلوے پاور ہوﺅس اور ریلوے سٹیشن سکھر کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔

وفاقی وزیرکوملازمین کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ محکمہ ریلوے کے ماتحت مختلف اداروں کو پرائیوٹائیز کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے پرغورکیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی دورہ پر سکھرآئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈی ایس ریلوے آفیس سکھرمیں پودا بھی لگایا۔