مظفرگڑہ :زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے

46

مظفرگڑہ 06 اپریل(اے پی پی)زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک  موقع پر  جاں بحق ایک شدید  زخمی، ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق مظفرگڑہ کے نواحی قصبہ خانگڑھ کے علاقہ  نواب والا پمپ،نزد لوہار والا  میں ایک گھر کی چھت کا لنٹر ڈالا جا رہا تھا جس کی سپورٹ کے لیے لگایا گیا گاڈر ٹوٹنے سے چھت گر گئی اور اس کے نیچے 2 مزدور دب گئے ۔

 ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملنے پر  فوری طور پر ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی طرف روانہ کرا دیں ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے دونوں مزدوروں کو نکالا جن  میں سے 32 سالہ اللہ وسایا  فوت ہو چکا تھا اس کو وہاں پر موجود لواحقین کے حوالے کیا اور دوسرے مزدور 30 سالہ محمد زبیر  کو سر پر چوٹ آئی تھی جس کو  ابتدائی طبی امداد دے کرDHQ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے