مقبوضہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے: شہر یار آفریدی

37

اورکزئی 06اپریل (اے پی پی ): مقبوضہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کشمیر مسئلے کے بغیر ہندوستان سے نہ بات ہو گی نہ تجارت اس حوالے سے  چئیر مین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے  اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  1948 میں  اقوام متحدہ قراداد کے مطابق کشمیریوں کو حق راہ دہی دینے  چاہئے اگست 2019 میں بھارتی حکومت نے 35 اے اور 370 دفعات ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی  سیکیورٹی کونسل میں 5 ویٹو ممبران مسئلہ کشمیر کو بھول کر خاموشی اختیار کی تھی عمران خان نے سیکیورٹی کونسل اور ہیومین رائٹس کمیشن میں مودی حکومت کے اس حرکت پر آواز اٹھایا  عمران خان کی ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے سے اقوام عالم جاگ گئے اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں ابزرور اور عالمی میڈیا کو حالات دیکھنے کیلئے جانے کی اجازت دی جس پر  عالمی میڈیا اور ابزرور نے 115 ممالک میں ہندوستان کے جھوٹ کو بےنقاب کیا ہندوستان مختلف طریقوں سے بات چیت اور تجارت کرنے کا خواہش رکھتا ہے جب تک 35اے اور 370 کے دفعات بحال نہیں ہونگے تب تک ہندوستان کے ساتھ بات چیت اور تجارت ہرگز نہیں ہوگاوزیراعظم عمران خان کے ترجیحات میں مسئلہ کشمیر  پہلے نمبر پر ہے  دیگر ممالک میں متنازعہ فیصلے حل ہوئے کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے اب دنیا کا ہندوستان پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دباو ہے  بہت جلد ہندوستان اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے مرضی سے حل ہوگا۔