ملتان؛کمشنر جاوید اختر محمود کا میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کا دورہ، بریفنگ لی

28

ملتان،07 اپریل (اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کا دورہ کیا  اور کارپوریشن بارے بریفنگ لی۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہر اولیاء کی سڑکوں کی مرمت، تزین وآرائش کا آغاز کردیا ہے،ایف سی چوک تا فوارہ چوک براستہ ایس پی چوک، ابدالی روڈ کشادہ کی جائے گی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا 2.58 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و تزین و آرائش پر 108 ملین لاگت آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ 6 کروڑ کی لاگت سے گھنٹہ گھر تا حسین آگاہی تا دولت گیٹ تا واٹر ورکس سرکلر روڈ کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 کمشنرنے رشیدآباد چوک تا شمش آباد چوک تک کشادگی پلان تیار کرنے   اور  انسدادِ تجاوزات آپریشن میں بہتری لانے کیلئے مشینری خریدنے  کی ہدایت کی۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ ملتان۔میٹروپولیٹن کارپوریشن سٹریٹ لائٹس، تجاوزات خاتمے کیلئے ٹرک کرین خریدےاور کارپوریشن کی کنڈم گاڑیوں کو قانون کے مطابق نیلام کیا جائے۔

 اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی موجود تھے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام افسران موجود تھے۔