انصاف صرف عمارت تعمیر کرنے سے نہیں ملتا بلکہ انصاف اس عمارت میں بیٹھے ہوئے لوگ مہیا کرتے ہیں عمارت صرف انصاف فراہم کرنے کے لیے سہولت فراہم کرتی ہے,چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیلا

24

کوئٹہ7اپریل(اے پی پی )چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ انصاف صرف عمارت تعمیر کرنے سے نہیں ملتا بلکہ انصاف اس عمارت میں بیٹھے ہوئے لوگ مہیا کرتے ہیں عمارت صرف انصاف فراہم کرنے کے لیے سہولت فراہم کرتی ہے۔سریاب روڈ پر نئے جوڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج وکلاء  قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی_ نئے جوڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے ججز اور وکلا کو مل کر کام کرنا ہوگا اگر ان سب کے باوجود انصاف فراہم نہیں کیا جاتا تو یہ ہمارے لئے شرم کا مقام ہوگا اور  مختلف پلیٹ فارم سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ جوڈیشری ہمارے ساتھ ہے یہ تاثر درست نہیں جو ڈیشری صرف اور صرف انصاف فراہم کرنے کے لیے ہیے ہم آئین اور قانون کے ساتھ ایک پیج پر ہیں  انہوں نے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے صوبے میں امن وامان کی فضا بحال کی اور  جن کی بدولت وہ پر امن ماحول میں بیٹھے ہوئے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیس کی یہ نئی عمارت اس بات کا استعارہ ہوگی کہ یہاں قانون کی عمل داری  ہےانہوں نے سریاب ڈویژن کو عدالتی اصطلاحات  میں سیشن ڈویژن  بنانے کا اعلان بھی کیا جو کہ ایک خودمختار سیشن ڈویژن کے طور پر کام کرے گا جس سے سریاب کے علاقے کو ایک اہم حیثیت حاصل ہوگی لہذا ملحقہ علاقوں کو بھی سریاب کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یہاں لوگوں کو انصاف کے حوالے سے سہولت ان کی دہلیز پر میسر آئے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے نئے جوڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد کا افتتاح کیا  اس موقع پر قبائلی عمائدین کی جانب سے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل کو قبائلی  بلوچی ٹوپی و دستار بھی پہنائی گئی تقریب سے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ اور اراکین صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی احمد نواز بلوچ نصراللہ زیرے شکیلہ نوید دہوار صدر ڈسٹرکٹ بار کوئٹہ محمد اقبال کاسی اور نائب صدر سریاب زون تنویر اسلم شاہوانی نے بھی خطاب کیا _