سیالکوٹ،9اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ مں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن، آر پی او راؤ عبدالکریم نے ڈسکہ میں بنائے گئے الیکشن کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق اور ڈی پی او عبدالغفار کی جانب سے کمشنر اور آر پی او کو بریفنگ دی گئی ۔ کمشنر ذوالفقار گھمن نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں، کسی کو بھی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اورقانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔