ژوب ملیشیاکےزیراہتمام  ”انسدادمنشیات،منشیات کاتدارک اہم قومی فریضہ” کےموضوع پرسیمینار

27

ژوب، 09 اپریل (اے پی پی):  برگیڈیئر سکیڑ نارتھ زغیم عباس نقوی ، کمانڈنٹ ژوب ملیشیا کرنل فاروق رحیم اعوان نے ژوب ملیشیا ہیڈکوارٹر میں ژوب ملیشیا کے زیر اہتمام  ”انسداد منشیات، منشیات کا تدارک اہم قومی فریضہ” کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی وہاں کے ذہنی و جسمانی قوت پر منحصر ہوگی ، منشیات کا استعمال انسانی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے، جس معاشرے کو منشیات نے اپنے لپیٹ میں لیا ہے وہ معاشرتی بدامنی معاشرتی مسائل کا شکار ہوتا ہے، منشیات کےعادی لوگ اپنی زندگی کو متاثر کرتےہیں اور ساتھ ساتھ پورے معاشرے کو تباہی کی طرف لے جاتےہیں، منشیات انسانی صحت پر لامحدود منفی اثرات ڈالتی ہے، منشیات کا تدارک ایک مشترکہ معاشرتی و قومی ذمہ داری ہے جسکی تکمیل ہم سب کا فرض ہے۔

انھوں نے کہا کہ منشیات سے انکار اور زندگی سے پیار ہمیں اپنانا چاہیے، سیمینار میں منشیات کے تدارک اور نقصانات کے بارے میں سامعین کو  تفصیل سے بریفنگ بھی  دیگئی  جس کو سامعین نے خوب سراہا۔

 سیمینار میں  قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات سمیت آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس، بلوچستان ریزیڈیشنل کالج ژوب، ڈگری کالج ژوب سمیت مختلف اسکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔