گھوٹکی کئے  علاقے اوباڑو میں موٹروے ایم 5 پولیس کے زیراہتمام نجی شوگر مل میں روڈ  سیفٹی سمینار کا انعقاد کیا گیا

30

گھوٹکی،09اپریل (اے پی پی): اوباڑو میں ڈہرکی شوگرمل میں روڈ سیفٹی آگاہی کے بارے میں سیمنار منعقد کیا گیا جس میں عوام اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت سیمنار میں اس موقع پر سمینار میں شریک افراد کو موٹر وے پر سفر کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے ایس ایس پی موٹر وے M5 غلام قادر سندھو کا کہنا تھا کہ موٹروے پر سفر کرنے والے افراد سب سے پہلے اپنی سیفٹی پر توجہ دیتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور اوور اسپیڈ سے اجتناب کریں اور  دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں ایس ایس پی موٹر وے موٹر وے کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس جوان عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے 24 گھنٹے ہمہ وقت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں موٹر M5 پر کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جس کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے موٹروے پر عوام کو دوران ڈرائیونگ اگر کسی قسم کی کوئی  پریشانی لاحق ہو تو موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے مدد حاصل کریں  اس موقع پر موٹروے آفیسر نوید قاضی و دیگر اسٹاف بھی موجود تھا۔