نارووال( اے پی پی) وفاقی پا رلیما نی سیکریٹری ما حو لیا تی و تبد یلی رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان کے کلین اینڈگرین پر وگرام کے مستقبل میں دورس نتا ئج برآمد ہو ں گے اس سے ناصرف ما حول بہتر ہو گا بلکہ ملکی معیشت کو مضبو ط بڑھانے میں بھر پور مد د ملے گی لہذا تما م محکمہ جات سمیت سیاسی سما جی و مذہبی تنظیمو ں کو وزیر اعظم کے پر و گرا م کلین اینڈ گرین کو کا میا ب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہو ں نے یہ با ت آج کمیٹی روم میں کلین اینڈ گرین پر وگرا م کے حوا لے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدار ت کر تے ہو ئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر ظہیرحسن ،اے ڈی سی آر عائشہ غضنفر،اسسٹنٹ کمشنر ز سیدہ تہنیت بخاری ،عرفان مارٹن ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر عظیم ظفر ،سی ای او ہیلتھ ڈ اکٹر محمد خا لد ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت چو ہدر ی محمد عار ف ،ایس ڈی او آفتاب رو ف ،ایس ڈی او آبپا شی محمد یو سف ،رینج آفیسر عاطف پر یم کے علاوہ ضلعی کو ارڈی نیٹر کلین اینڈ گرین محمد قاسم خا ں جلالی ،معروف سما جی شخصیت حافظ ذوالفقار مہیس و دیگر افسرا ن اس مو قع پر مو جو د تھے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے وفاقی پا رلیما نی سیکر ٹری رخسانہ نو ید کو صحت ،ایجو کیشن ، زراعت آبپا شی ودیگر محکموں کی کا رکر دگی کے ساتھ ساتھ ضلع نا رووال میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے حوا لے سے بتایا کہ وزیر اعظم پا کستان کے پر وگرام ٹین بلین سو نا می پر اجیکٹ کے تحت گزشتہ سا ل محکمہ جنگلا ت کی طر ف سے 7 لاکھ جبکہ آرمڈ فورس اور دیگر محکمہ جا ت کی طرف سے 2 لاکھ 50ہزار پو دے لگا ئے گئے ہیں اس کے علا وہ رواں سیزن میںوزیر اعظم پاکستان کے ویژن میا ں واکی فارسٹ پرا جیکٹ کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں دو کنا ل اراضی کو بھی اسی ویژن کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نا رووال نے وفاقی پا رلیما نی سیکرٹری کو بتا یاشجر کا ری کو زیادہ سے زیا دہ فروغ دینے کے لیے ضلع بھر میں ضلعی کو ارڈی نیٹر کی بھر پور مشاورت اور تعاون سے سیا سی وسما جی تنظیمو ں کی طر ف سے بھی ہزاروں کی تعدا د میں پو د ے لگا ئے جا رہے ہیں ۔اجلاس میں وفاقی پارلیما نی سیکر ٹری رخسانہ نو ید نے ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پر وگرام کے حوا لے سے کیے جانے وا لے عملی اقدا مات کو سراہتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نا رووال اور ضلعی کو ارڈی نیٹربرا ئے کلین اینڈ گرین کی بھر پور تحسین کی ۔وفاقی پا رلیما نی سیکر ٹری نے اس موقع پر ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں بھی پو دا لگا یا ۔بعدازاں وفا قی پا رلیما نی سیکر ٹری نے ڈپٹی کمشنر نارووال کے ہمر ا ہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ز ہسپتا ل کا بھی دور ہ کیا جہا ں پر وفاقی پارلیما نی سیکر ٹری نے کر ونا سے بچاﺅ کے حوا لے سے کیے جانے والے اقداما ت کے ساتھ ساتھ شعبہ ایمرجنسی ،بلڈ بنک ،ٹراما سنٹراور شعبہ ڈا ئیلا سز کا دورہ کیا ۔ایم ایس ڈا کٹر محمد شہبا ز اور انچارج شعبہ ڈا ئیلاسز طارق شاہین نے وفاقی پا رلیما نی سیکر ٹری رخسانہ نوید کو حکومت پنجا ب کی طر ف سے مر یضوں کو دی جانے وا لی سہو لیات اور ان کے علا ج معا لجے کے حوا لے سے بر یفنگ دی ۔وفاقی پا رلیما نی سیکر ٹری نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نا رووال اور ضلعی کو ارڈی نیٹر محمد قاسم خا ں جلالی کے ہمر اہ پو دا بھی لگایا-
نارووال/ریحانہ