چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی صدارت میں ایم ڈی اے کی 86ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا

18

ملتان 09 اپریل (اے پی پی )؛ چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی صدارت میں ایم ڈی اے کی 86ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وائس چیرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،وائس چیرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان، ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے میڈم سبین گل خان،، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد سلیم اخترلابر، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے /مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال،نمائندہ کمشنر ملتان انجینئر محمد ارفہ حسن، نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہورمہر ریاض حسین ہراج،نمائندہ (LG&CD)ڈیپارٹمنٹ لاہورجاوید اقبال،نمائندہ (P&D)ڈیپارٹمنٹ لاہورمیڈم نین تارا،ٹیکنیکل ایکسپرٹ مسٹرآفتاب احمد،نمائندہ HUD&PHEلاہورظہور احمد ڈوگر(ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملتان) شریک تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ہاؤس کو ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔پرائیو یٹ ہاؤسنگ سکیموں کی جلد منظوری اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سکروٹنی کمیٹی کو ختم کرنے کیلئے،نئی ناجائز تعمیرات کو جلد از جلد روکنے کیلئے نوٹس جاری کرنے کے اختیار ات ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سے منتقل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو تفویض کرنے کی منظوری لی گئی۔ ہاؤس سے ملازمین کے لئے بلڈنگ لون کی رقم کو پچاس ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے،انجیئنرنگ ڈائریکٹوریٹ میں فریز شدہ سپریڈنٹ کی پوسٹ کو دوبارہ بحال کرنے، ٹرانسفرنگ آفیسر بی ایس 17کی پوسٹ کو ری نیم کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن /اسٹیٹ مینجمنٹ بی ایس 17میں تبدیلی، پنجاب حکومت کے جوائنٹ وینچر رولز کو ایم ڈی اے میں لاگو کرنے، ایم ڈی اے میں مختلف پوسٹوں کے پرموشن چینل اور HR سے متعلقہ معاملات کے حل کے لئے وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے آئندہ گورننگ باڈی میں ان سفارشات کو ہاؤس کے سامنے پیش کرے گی۔ہاؤس سے نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم میں BOTبنیاد پر پارک بنانے کی بھی منظوری لی گئی۔