چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیارت آمد، نئے جوڈیشل کمپلیکس  کا افتتاح کیا

24

زیارت،10اپریل(اے پی پی):چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیارت آمد،چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے نئے جوڈیشل کمپلیکس زیارت کا افتتاح کیا۔

جوڈیشل کمپلیکس آمد پر چیف جسٹس کو سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دورے کے موقع پر چیف جسٹس نے جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف حصّوں کا دورہ بھی کیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان،جوڈیشل افسران بھی انکے  ہمراہ تھے۔