ہری پور ،10 اپریل ( اے پی پی ) :سینٹیری ورکرز کی صحت اور پیشہ ورانہ حقوق کی بہتری میں مقامی حکومت اور شہریوں کے کردار کے حوالے سے ایک روزہ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا ۔ غیر سرکاری تنظیم Giz سینٹیری ورکرز کو سہولیات کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن غازی کے زہر اہتمام غیر سرکاری تنظیم GIZکے اشتراک سے سینٹیری ورکرزکی صحت اور پیشہ ورانہ حقوق کی بہتری میں مقامی حکومت اور شہریوں کے کردار کے حوالے سے ایک روزہ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ کوڈانیٹر ولید ربانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران جہاں پر میڈیکل شعبہ کے ساتھ ساتھ سینٹیری ورکرز نے بھی فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہمارا ادارہ سینٹیری ورکرز کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ سینٹیری ورکرز کی بہتری کے لئے غیر ملکی جرمن ادارے GIZ نے ہزارہ کے دو اضلاع مانسہرہ اور ہری پور میی ٹی ایم ایز میں کام کرنے والے سینٹیری ورکرز کے لئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں 2 سو کے قریب سینٹیری ورکرز کو ٹرینگ دی گئی ہے۔ کٹ فراہم کی گئیں ہیں۔ سابق تحصیل ناظم اسلم حیات، سابق ناظم نصر اقبال، تربیلا پریس کلب غازی کے صدر محمد شہباز ،جنرل سیکرٹری ملک فضل کریم، لوکل گورنمنٹ سے جبین اختر اور ظہیر خان نے کہا کہ ٹی ایم اے غازی میں کام کرنے والے سینٹیری ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں لہذا سینٹیری ورکرز کی تنخواہوں و دیگر مراعات میں اضافہ کیا جائے ۔شہریوں کا بھی فرض ہے کہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔