ملتان؛مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر چینی فروخت کرنے پر 6 دوکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا

36

ملتان،11اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر چینی فروخت کرنیوالوں  کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز آپریشن کے دوران 6 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیاگیا، کارروائی پرائس مجسٹریٹ نعیم چنگیزی نے کی، تھانہ کینٹ کی حدود سے دو، تھانہ بوہڑ گیٹ تین اور تھانہ حرم گیٹ کی حدود سے ایک دکاندار کو گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مہنگے داموں چینی فروخت کرنیوالوں پر 4لاکھ 8ہزار 250روپے جرمانہ  بھی عائد کیا گیا ہے، ضلع میں 187 دکانوں پر چینی کی قیمت  کی چیکنگ کی  گئی جن میں سے 131 دکاندار چینی کی گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بڑے مالز اور معروف سٹوروں پر چھاپے مارے اور چینی کے مقررہ قیمت سے زائد ریٹ وصول کرنیوالوں پر 1لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔