ملتان؛کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،7 دکانیں سیل ، 15 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا

29

ملتان، 11اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران7 دکانیں سیل کی گئیں اور 15 بسوں کو تحویل میں لیا گیا۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر نظر انداز کرنے پر بس مالکان پر 32 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے قادر پور راں  اور مخدوم رشید  میں انڈور ڈائننگ پر دو ریسٹورنٹس کے مالکان کو 52 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر  ایک دکان کو سیل بھی کیا۔

پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد کا بھیس بدل کر مارکیٹوں کے اچانک دورہ کا سلسلہ  بھی جاری ہے، انہوں نے 5 دکانوں کو سربمہر کر دیا۔