بی آر ٹی پشاور سروس کیلئے  نئی بسیں پشاور پہنچ گئیں۔

22

پشاور، 11اپریل(اے پی پی): بی آر ٹی پشاور بس سروس کیلئے نئی بسیں بتدریج پشاور پہنچنا شروع ہوگئیں اور تاحال 10 بسیں بی آر ٹی ڈپو پہنچ چکی ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کیمطابق مزید بسیں بھی جلد پشاور پہنچ جائینگی۔ ترجمان نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور بین الاقوامی معیار کی بہترین سفری سہولت ہے اور یہ تمام نئی بسیں جلد ہی سسٹم کا حصہ ہونگی۔