رمضان المبارک کے ایام انسانیت کی خدمت سے سرشار ہوکر رضائے الاہی کے لئے صرف کرنے چاہیئے؛علماء کرام

57

پاراچنار،12اپریل(اے پی پی):ضلع کرم کے علماء کرام نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ہمیں صبر و برداشت سے کام لینا چاہیئے اور انسانیت کی خدمت سے سرشار ہوکر یہ ایام رضائے الاہی کے لئے صرف کرنا چاہیئے۔

پیر کو یہاں مجلس علمائے اہلیبت کے کانفرنس ہال میں منعقدہ استقبال رمضان سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محمد حسین طاہری، حاجی عابد حسین، حاجی سید اکبر حسین ،علامہ احمد علی روحانی اور علامہ اسد علی نے کہا کہ روزہ صرف بھوک و پیاس کا نام نہیں بلکہ انتہائی برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے اور اس مبارک مہینے میں خود سے زیادہ دوسرے ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے تاکے اس بابرکت مہینے میں بہتر طریقے سے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے اس لئے اس مبارک مہینے میں صبر و برداشت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔