لاہور: 12اپریل(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔وقار النساء پوسٹ گریجوایٹ کالج راولپنڈی برائے خواتین کو یونیورسٹی لیول اپ گریڈ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے وقار النساء پوسٹ گریجوایٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر اتفاق کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔