ملتان؛سوشل میڈیا پر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرنے کی اپیل،کمشنر نے قابضین کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی

16

ملتان، 12 اپریل (اے پی پی): سوشل میڈیا پر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرنے کی اپیل کرنے والی بچی کی والدہ سمیت کمشنر جاوید اختر محمود سے ملاقات ہوئی، کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صدر کو قابضین کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ قبضہ واگزار کروا کر نسیم بی بی کے سپرد کیا جائے اور

قابضین کیخلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلدار عبدالحمید، گرداور تنویر شاہ فصل کٹوا کر رقم متاثرہ بی بی کو دیں

 کمشنر جاوید اختر محمود نے ہدایت کی کہ اس کیس کو از خود مانیٹر کروں گا، فوری عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کیخلاف وزیراعلی پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور  مظلوموں کی دادرسی انتظامیہ کا فرض اول ہے۔

 نسیم اختر بی بی نے کہا کہ موضع فیروز پور میں 14 کنال 13 مرلے زمین پر کاشت کرکے رشتے دار قابض ہیں، انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو دعائیں دیں

اور کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر مبشر الرحمن بھی موجود تھے۔