اوکاڑہ۔12اپریل )اے پی پی(:دیپالپور کے نواحی گاؤں میں توڑی سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں 33 ڈی میں توڑی سے بھرے ٹرک کو آگ لگ گئی۔تیز رفتار ٹرک بجلی کی ٹرانشمیشن لائن سے ٹکرانے سے آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً ایک گھنٹہ کے فائر فاٹینگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔