سکھر؛ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس،پی پی رہنما خورشید احمد شاہ  عدالت میں پیش، سماعت 20 اپریل تک ملتوی

14

سکھر،12 اپریل ( اے پی پی ): آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشیداحمد شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، ایم پی اے فرخ شاہ اور دیگر نامزد ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت پیشی کیلئے خورشیداحمد شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولنس کے ذریعے عدالت لایا گیا۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد سماعت 20اپریل2021 تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سید خورشید احمدشاہ سمیت ان کے دو بیٹوں ، دونوں اہلیہ ، ایک داماد سمیت 18 ملزمان کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔