انسدادِ گداگری مہم؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےملتان سے8 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

51

ملتان، 15 اپریل (اے پی  پی ):انسدادِ گداگری مہم  کے تحت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جس دوران عدم توجہی اور غفلت کا شکار 8 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے ہیں ۔

حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ ریحان، 12 سالہ حسنین، 11 سالہ منیب، 10 سالہ عثمان سدھیر، 6 سالہ سلیم، 7 سالہ اصغر، 10 سالہ عثمان انتظار، 13 سالہ نعیم شامل ہیں۔ بچوں کو شہر کی مختلف مصروف مارکیٹس سے بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔

بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں  بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔