اوکاڑہ،15اپریل (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران تھانہ راوی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےبدنام زمانہ عمران عرف عمرانی ڈکیت گینگ کے تین کارندوں عمران عرف عمرانی ،مظہر عرف مظہری اور عمردراز کو گرفتار کر لیا، ملزمان مبینہ طور پرفون کال پر ایک جگہ اکٹھے ہو کر واردات کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ، ملزمان چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں ، ملزمان کے دیگر ساتھی سلیم ۔ عمران مانی اور احمد حسن فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔