نوشہرہ ورکاں میں دیہی مرکزمال قائم کر دیئے گئے،عوامی حلقوں کا خیر مقدم

50

نوشہرہ ورکاں،15اپریل(اے پی پی): بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی  ہدایت پر ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں سٹی نوشہرہ ورکاں، نوکھر، تتلے عالی ، چک چوھدری میں دیہی مرکز  مال قائم کر دیئے گئے ہیں۔

 سابق ایم پی اے خالد پرویز ورک اور اسسٹنٹ کمشنر  راشد اقبال نے دیہی مراکز مال کا افتتاح کیا، ان مراکز کے قیام سے  عوام کو  محکمہ ریونیو سے متعلقہ تمام سہولتیں میسر ہوں گی، جن میں فرد کا اجراء اور بے زبانی انتقال ریکارڈ میں درستگی اور دیگر سہولیات شامل ہوں گئیں۔

عوامی حلقوں نے دیہی مراکز مال کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔