جلال پورپیروالہ،16اپریل(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر مہر مدثر ممتاز ہرل نے جمعرات کے روز سول ڈیفنس اور پولیس کے ہمراہ کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لئے مغربی بازار میں قائم دکانوں کا معائنہ کیا، دکان میں موجود گاہکوں میں مناسب فاصلہ اور ماسک نہ پہننے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے، اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں تجاوزات کے خلاف ورزی کرنے اور دکانوں کے باہر غیر قانونی طور پرتھڑے قائم کرنے والے دوکانداروں کو بھی بھاری جرمانے عائد کیے اور کئی کو وارننگ دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بازار میں خریداری کی غرض سے آنے والے شہریوں کو تجاوزات کے باعث شدید پریشانی ہوتی ہے کسی صورت ناجائز تجاوزات میں ملوث دوکانداروں کو معافی نہیں ملے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے انکروچمنٹ آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور سڑکات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔