خوشاب؛ احساس کفالت پروگرام کے تحت  مالی امداد کی تقسیم شروع،  15800 خاندانون میں 19 کرؤڑ روپے سے زا ئد نقد رقم تقسیم کی  جائے  گی

43

خوشاب ،16 اپریل (اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بے سہارا خاندانون کی مالی  کفالت کے لئے شروع  کئے  گئے  احساس کفالت پروگرام کے تحت  ضلع خوشاب میں مالی امداد کی تقسیم شروع  ہو گئی ہے ، اس پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کے 15800 خاندانون میں 19 کرؤڑ روپے سے زا ئد نقد رقم تقسیم کی جارہی ہے ، گزشتہ برس   12000 خاندانون مین رقم تقسیم کی گئی تھی ۔اس سال وزیر  اعظم عمران خان کی ہدایت پر سروے کر کے مزید مستحق خاندانون کو اس پروگرام میں  شامل کیا گیا ہے ۔

 پرو گرام کے کوارڈینیٹر محمد آصف اقبال للہ نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام  کی تقسیم کے لیے   ضلع میں  6 مقامات پر مراکز قائم  کئے  گئے  ہیں  ۔جن فاطمہ جناح ہال جوھرآباد ،گورنمنٹ ھائی سکول خوشاب ، نو شہرہ ، نورپور تھل ، قاید آباد اور مٹھہ ٹوانہ شامل ہیں۔

 احساس کفالت پروگرام کے تحت رمضان المبارک کے شروع میں مالی امداد کی فراہمی کا مقصد غریب بے سہاراافراد کو رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے ، احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد نے بروقت امداد کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔