اسلام آباد ، 17 اپریل (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر ہفتہ کو متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور معاشی رشتے قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ برسوں پرانا ہے۔ متحدہ عرب امارات، پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع دفاعی تعلقات بھی ہیں ۔