ملتان؛ گاڑی کی ٹکر سے ڈیزل سے بھرا ٹینکر لیک ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نےعلاقے کو  محفوظ کر لیا

33

ملتان، 18 اپریل(اے پی  پی ): اڈا پیرے والا بہاولپور روڈ پر صبح سویرے گاڑی کی ٹکر سے ڈیزل سے بھرا ٹینکر لیک ہوگیا، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور علاقے کو کسی قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

اطلاع پر ریسکیو1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آئل ٹینکر کو کھیتوں کی جانب محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔اس موقع پر ریسکیو1122 کی ٹیمیوں نے سڑک پر پھیلے ڈیزل پر فوم پھیرا، پانی کا چھڑکاو کیا اور بعد ازاں ریت کی ٹرالیاں منگوا کر سڑک پر ڈالی گئی اور سڑک خشک ہونے تک اسے آمد و درفت کے لیے مکمّل طور پر بند رکھا گیا اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے رواں رکھا گیا۔