کراچی میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد اور رینجرز کے کرنل شبیر کی مشترکہ پریس کانفرنس

27

کراچی ، اپریل 19) اے پی پی ) رینجرز اور کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کا انٹیلیجنس بنیاد پر جامشورو حیدرآباد میں کالعدم تنظیمTTP کے دہشت گردوں کی موجودگی میں کامیاب چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا دہشت گردوں میں دو خود کش حملہ آر بھی شامل تھے دہشت گردوں کی شناخت شیراز اکبر عرف حمزہ ولد شفیع اکبر ، لیاقت علی عرف حذیفہ ولد سرزمین ، میرویس عرف ہشام ولد عبدالمنان ، عامر خان عرف عمر ولد فضل ،نگار علی عرف زید ولد مستونگ خان شامل ہیں گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں خودکش جیکٹیں دو عدد ، تین کلاشنکوفیں ، دو عدد پولیس یونیفارم ، و دیگر سامان شامل تھا ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد پر حملہ کرنا چاہتے تھے جس کی ریکی مکمل ہو چکی تھی ۔