ملتان، 20اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز اختیار نہ کرنیوالوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جا رہی ہے ، جس دوران 2 افراد گرفتار،5کے خلاف مقدمہ درج اور ایک دکان کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر80 ہزار روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔
کورونا ایس او پیز نظرانداز کرنے پر9 بسوں کو چالان کیا گیا اور انکے مالکان پر21 ہزار روپے عائد کیا گیا ہے،کارروائی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی ہیں۔