ملک کے دیگر حصوں کی نسبت گلگت بلتستان میں کورونا کی صورت حال کنٹرول   میں  ہے؛ ڈائریکٹر صحت گلگت ریجن ڈاکٹر شکیل احمد

18

غذر، 20اپریل (اے پی پی ): ڈائریکٹر صحت گلگت ریجن ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ  گلگت بلتستان میں کورونا کی صورت حال کنٹرول میں ہے، سیاحوں اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے مسافروں کی آمد میں اضافے سے خطرات بہت زیادہ ہے، اس لیے حکومت نے سیاحوں اور مسافروں کو گلگت بلتستان میں داخلے کے لیے کورونا نیگیٹیو رپورٹ ساتھ لانے کی شرط  رکھی  ہے۔

منگل  کو  یہاں   میڈیا سے   گفتگو میں   انہوں  نے  کہا کہ  پچاس سال   سے اوپر کے لوگوں کے لیے بھی آج سے کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جارہا ہے، ویکسن لگانے کا طریقہ کار آسان کرکےاب   اپنا شناختی کارڈ ساتھ لے جانے والوں  کو   بھی  ویکسین کیا جارہا ہے، اب عوام موبائل میسج کا انتظار نہ کریں و۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے  کہا کہ ویکسین مہم کو کامیاب کرنے کے لیے علاقے کے علماء اور دیگر ذمہ داران اپنا کردار ادا کریں ،کورونا ویکسین بھی دیگر حفاظتی ویکسین کی طرح صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ احتیاطتی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اپنے آپ کو اور دوسروں کوروناوئرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔