اوکاڑہ، 20 اپریل (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کالعدم تنظیم کی جانب سے پرتشدد مظاہروں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان و مال اور سرکاری املاک کی حفاظت کرنے والے افسران اور جوان محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں،عوام کے جان و مال اور سرکاری املاک کی حفاظت کرتے ہوئے زخمی ہونے والےافسران اور جوان ہمارا فخر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زخمی افسران اور جوانوں کا ذمہ داری سے علاج معالجہ کروائیں گے۔
بعد ازاں ڈی پی او نے پرتشدد مظاہروں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازاجن میں سب انسپکٹر جاوید خان ، اے ایس آئی محمد اکرم، کانسٹیبل زوہیب اور کانسٹیبل عاکف شامل ہیں۔