لاہور 20 اپریل(اے پی پی): اسمبلیز آ ف گوڈ چرچ میں پاک مشن سوسائٹی کی جانب سے سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے شرکت کی۔ تقریب میں 28مستحق خاندانوں میں فی کس 20000 کے چیک تقسیم کئے گئے اس کے علاوہ تقریب میں حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا اور صوبائی وزیر اعجاز عالم نے مزید تمام لوگوں سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی تلقین بھی کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ حکومت پنجاب مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے 6 کروڑ سے زائد کے فنڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں، آج کی تقریب پر پاک مشن سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔