چینی سفارت خانہ کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے محنت کش اور غریب عوام کیلئے اشیاءخوردنوش کا عطیہ فراہم کرنا پاک چائنا کی گہری دوستی کی علامت ہے، گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

18

کوئٹہ،21اپر یل (اے پی پی): گورنربلوچستان آمان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ چینی سفارت خانہ کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے محنت کش اور غریب عوام کیلئے رمضان المبارک کے موقع پر اس سال بھی اشیاءخوردنوش کا عطیہ فراہم کرنا نہ صرف پاک چائنا کی گہری دوستی کی علامت ہے بلکہ بشر دوستی کی ایک اعلیٰ مثال بھی ہے، گورنرہاوس کوئٹہ میں چینی سفارت خانہ کی جانب سے فراہم کئے گئے امدادی سامان مستحقین میں تقسیم کرنے کے موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے چینی سفیر نونگ رونگ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور کہا خیرسگالی کے تحت فراہم کیا گیا امدادی سامان کے حوالے سے ہم چین سفیر اور پوری چائنیز قوم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست پر چینی سفارت خانے نے صوبے کے چھ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سترہ سو خاندانوں کیلئے اشیاءخورد نوش مہیا کی ہے جبکہ بقیہ پانچ اضلاع میں ہر ضلع کا متعلقہ رکن صوبائی اسمبلی اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملکر مستحق خاندانوں میں اشیاءخورد نوش تقسیم کریں گئے۔