کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ گندم خریداری مرکز ون کا اچانک دورہ

15

مظفرگڑھ ,22اپریل2021(اےپی پی  ):کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ گندم خریداری مرکز ون کا اچانک دورہ کیا اور گندم خریداری کے ریکارڈ کا معائنہ کیااس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس اور ڈی ایف سی عبدالرحمن بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ گندم خریداری کے ہدف کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے ذخیرہ کرنے اور ضلع سے باہر لے جانے پرمکمل پابندی ہے ضلع کی گندم کسی صورت باہر نہیں جانی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں گندم ذخیرہ کرنے اور ضلع سے باہر لے جانے پر اب تک 83ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین نے بتایا کہ امسال ضلع مظفرگڑھ کو ایک لاکھ 40ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف دیا گیا ہے جس کیلئے ضلع بھر میں محکمہ خوراک کے 17گندم خریداری مراکزقائم کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرعبدالرحمن نے بتایا کہ اب تک ہدف کا تقریباً19فیصد گندم خرید کی جاچکی ہے،37فیصد سے زائد باردانہ جاری کیا جاچکا ہے جلد ہی ہدف کو مکمل کرلیا جائے گا۔ بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ کوٹ ادو میں بھی گندم خریداری مرکز کا معائنہ کیا۔