احمدپورشرقیہ،23اپریل(اے پی پی): بہاول پورمیں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کےلیے پولیس کا ایک اور احسن قدم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز نے محافظ اسکارڈ کا افتتاح کردیا، محافظ اسکارڈ سٹریٹ کرائم کے خلاف کام کرے گا۔
افتتاح کے موقع پر ایس پی رب نواز تلہ نے کہا کہ محافظ اسکارڈ کو موٹر سائیکلیں اور جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے، محافظ اسکارڈ دیگر نفری اور ڈولفن فورس کیساتھ مل کر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کو گشت کے لئے نئی موبائل گاڑیاں بھی دی گئی ہیں جبکہ ناکہ بندی کیلئےبیرئیر بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔
ایس پی رب نواز نے کہاکہ پنجاب پولیس کو جدید سہولیات اور نفری کی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے۔انہوں نے ڈولفن اور محافظ اسکارڈ کے جوانوں کو عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔