تھرپارکر: حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ 24 سے 30اپریل 2021 تک منایا جائیگا

28

تھرپارکر،23اپریل ( اے پی پی)؛ تھرپارکر ضلع میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوهو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر گوردھن داس کی جانب سے حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ بعنوان ویکسین ہمیں قریب لاتی ہے کے تحت منانے کا اعلان، حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ 24 سے 30اپریل 2021 تک منایا جائیگا۔

پیدائش سے لیکر 2 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواکر  11 خطرناک بیماریوں جس میں بچوں کی ٹی بی، پولیو، خناق، بڑی کھانسی، تشنج، پیلیہ، گردن توڑ بخار، نمونیا، دست. خسرہ ،  مدہ بخار جیسی بیماریوں سے بچائیں، انہوں  نے کہا کہ دیہات میں آنے والی ٹیم یا قریبی حفاظتی ٹیکوں کے مرکز سے 11بیماریوں سے بچاو  کے مفت ٹیکے لگوائیں، ڈپٹی کمشنر تھر پارکر محمد نواز سوهو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر گوردھن داس کی مشترکہ کوشش سے یہ ہفتہ منایا جاٸیگا۔