کورونا وباء کے مزید پھیلاؤ  کی روک تھام کے لئے ہری پور پولیس کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے؛ ڈی پی او کاشف ذوالفقار

35

ہری پور،25اپریل (اے پی پی ): ڈی پی او کاشف ذوالفقار نے کہا کہ  کورونا وباء کے مزید پھیلاؤ  کی روک تھام کے لئے ہری پور پولیس کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے،ضلع ہری پور کے شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل پیرا ہوں تاکہ کورونا وائرس کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

 ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے عوام الناس کے نام اپنے  پیغام میں  کہا کہ کورونا وباء  کی تیسری لہر کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ہری پور پولیس تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں اور دوسرے اضلاع کی پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد جامد پر پابندی، ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ہری پور پولیس اور ٹریفک سٹاف نے بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد مقدمات اندراج کے ساتھ گاڑیاں بند۔ کی ہیں ۔

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر  نہایت ہی خطرناک ہے۔ اس کے مزید پھیلاؤ کے روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔ علماء کرام ، تمام سٹیک ہولڈرز اور صحافی برادری عوام الناس کو کورونا سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

 ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں سرکل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کا حدود تھانہ میں کورونا سے آگاہی اور اس پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کے لئے مساجد میں علماء کرام اور  پولیس موبائلز میں لاؤڈ سپیکرز  کے ذریعے بھی کورونا ایس او پیز سے مکمل آگاہ کیا۔

 سرکل ایس پی اوز و ایس ایچ اوز اور ٹریفک سٹاف کو ہدایات دی کہ کورونا ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کویقینی بنانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔