جیکب آباد پولیس  کی شراب کی بھٹی پر چھاپہ، 90 لیٹرز دیسی شراب برآمد، 02 ملزمان گرفتار

32

جیکب آباد ، 25 اپریل  (اے پی پی ): ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کے سخت احکامات برائے سماجی برائیوں و منشیات کی روک تھام کو مد نظر رکھتے ہوئے سی آئی اے جیکب پولیس نے بابو محلہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے  ہوئے ملزم صدیق لہر کی دیسی شراب کی بھٹی پر  چھاپہ مارکر  02 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 90 لیٹرر دیسی شراب برآمد ہوئی ،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن پر قانونی کارروائی کردی گئی  ہے ۔