سکھر: پی پی   رہنما  سید خورشید احمد شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی   سماعت  17 مئی تک ملتوی

40

 

سکھر،27 اپریل ( اے پی پی ) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید احمد شاہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت سکھرمیں پیش ہوئے، عدالت نے مختصرکارروائی کے بعد سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

سید خورشید احمد شاہ کوایمبولینس کے ذریعے این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے عدالت لایا گیا۔سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔کارروائی کے دوران وکلا نے مختصردلائل دیئے،جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔

واضح   رہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ ،ان کی دو بیگمات، دو بیٹوں اور داماد سمیت 18 افراد پرایک ارب 24 کروڑ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس دائرہے۔